افسوسناک حادثہ، باراتیوں سے بھری کوسٹر ٹرک سے ٹکرا گئی

لودھراں میں منڈھالی موڑ کے قریب باراتیوں سے بھری کوسٹر اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تقریباً 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک معصوم بچہ شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر باراتیوں کو جہانیاں لے جا رہی تھی اور واپس گوگڑاں کی جانب آ رہی تھی کہ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں شدید حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top