انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے تاہم سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو بڑے مارجن سے فتح درکار ہوگی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے خلاف کم از کم 105 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
اگر 200 رنز کا ہدف دیا گیا تو گرین شرٹس کو یہ ہدف 24.2 اوورز میں مکمل کرنا ہوگا۔
دوسری جانب بھارت کی فتح اسے براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچا دے گی کیونکہ بھارتی ٹیم کا رن ریٹ پاکستان کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، پاکستان کے لیے صرف جیت کافی نہیں بلکہ بھاری مارجن سے فتح ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا سے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی
واضح رہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔





