پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20، شاہینوں کے پاس وائٹ واش کا بہترین موقع

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم جس نے سیریز کا دوسرا میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلی ہے، آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیتتا ہے تو سیریز 3 صفر سے پاکستانی ٹیم کے نام ہوگی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 199 رنز کا ہدف دیا جسے آسٹریلوی ٹیم محض 108 رنز پر حاصل نہ کر سکی۔ یہ کامیابی پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سات سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح بھی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز میں ہی اوپنر صاحبزادہ فرحان 17 رنز پر آؤٹ ہوگئے لیکن صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

صائم ایوب چھٹے اوور میں 72 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 53 رنز کا قیمتی حصہ دیا جبکہ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج، بڑے مارجن سے فتح درکار

پاکستانی سپنرز نے بھی آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا جس کے نتیجے میں آسٹریلوی ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سیریز کا پہلا میچ بھی پاکستان نے 22 رنز سے جیتا تھا اور آج کے آخری میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ آسٹریلیا پر مکمل برتری حاصل ہوگی۔

Scroll to Top