امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت، سپریم لیڈر کے مشیر کا اہم بیان

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات کے فریم ورک کے قیام پر کام آگے بڑھ رہا ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ من گھڑت میڈیا بیانیے اور ہنگامہ خیزی کے ماحول کے برعکس مذاکراتی عمل میں عملی پیشرفت ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ ایران ہم سے بات کرے، دیکھیں گے ہم کیا کر سکتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں مذاکرات ناکام ہوئے تو ہمیں جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا، اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، خلیجی ممالک کو اپنے منصوبوں کے بارے میں پہلے نہیں بتا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کےشہر بندر عباس میں دھماکہ

یہ بیانات ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکراتی عمل کی نازک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، بیانات اور خبروں کے درمیان حقیقی پیشرفت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top