اگلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم کی صورتحال، کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوگی

محکمہ موسمیات نے ملک کے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کے بارے میں پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آسمان جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، گوپس منفی 07، استور اور کالام منفی 06، مالم جبہ اور سکردو منفی 04، زیارت منفی 03، پاراچنار، ہنزہ اور قلات منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں! محکمہ موسمیات کی آج سے 3 فروری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، کوئٹہ 2، قلات منفی 2، مری 0، لاہور 7، کراچی 12، پشاور 6 اور مظفرآباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top