امریکا نے 2026 کے لیے 65 ہزار اضافی H-2B ویزے جاری کر دیے

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور محکمہ محنت نے جاری ایک عارضی فائنل رول کے تحت 65,000 اضافی ویزے جاری کرنے کی منظوری دی ہے جو قانونی حد 66,000 کے تقریباً دوگنا ہیں۔

اضافی ویزے تین قسطوں میں جاری کیے جائیں گے تاکہ مختلف موسموں میں کام شروع کرنے والے کاروبار، جیسے بہار میں لینڈ اسکیپنگ اور گرمیوں میں ہوٹلنگ، مزدوروں کے لیے مقابلہ کر سکیں۔

نئے ویزوں میں سے 46,000 واپسی کرنے والے مزدوروں کے لیے مخصوص ہیں، جبکہ باقی ویزے گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس اور ہیٹی کے شہریوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

کمپنیاں ویزا حاصل کرنے کے لیے یہ ثابت کریں گی کہ بغیر غیر ملکی مزدور کے انہیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور انہیں DOL کے اجرت اور اوقات کے قوانین کے مطابق کام کرنا ہوگا۔

درخواست گزاروں کو اضافی DOL تصدیق فارم جمع کروانا ہوگا اور اچانک کام کی جگہ کی جانچ پڑتال کے لیے بھی بلایا جا سکتا ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آجر تین سال تک پروگرام سے خارج کیے جا سکتے ہیں اور ہر خلاف ورزی پر 16,000 امریکی ڈالر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری خبردار: امریکہ نے امیگرنٹ ویزا سروس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

H-2B مزدوروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ بے روزگاری تاریخی طور پر کم سطح پر ہے اور اجرت پر دباؤ برقرار ہے، تعمیرات، ہوٹلنگ، سمندری خوراک کی پروسیسنگ اور تفریحی پارک جیسی صنعتیں کہتی ہیں کہ وہ عارضی غیر ملکی ملازمین کے بغیر کسٹمر کی طلب پوری نہیں کر سکتیں

Scroll to Top