وفاق اپریل تک نیا این ایف سی ایوارڈ دے ورنہ مئی میں سرپرائز دینگے: علی امین گنڈا پور کی دھمکی

کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن، نیب کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کے خلاف تحقیقات کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان میں پٹواریوں کی بھرتیوں میں رشوت کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخو اکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پٹواریوں کی بھرتی میں امیدواروں سے کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر 36 امیدواروں سے 33 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور رشوت لئے گئے۔

دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام میں بھی مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے نظیر نشونما پروگرام میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کئے گئے اور تنخواہوں کی مد میں 79 کروڑ 90 لاکھ کی خودر برد کی گئی۔

نیز بے نظیر نشونما پروگرام کے لئے ملنے والا سامان عام مارکیٹ میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کے باعث ورلڈ فوڈ پروگرام نے خیبر پختونخوا میں بے نظیر نشونما پروگرام بند کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیب نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مبینہ فرنٹ مینوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Scroll to Top