پشاور:خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردیا۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا نے ملازمین کی مستقلی کا اعلامیہ جاری کردیا ، جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ 2 ہزار 666 کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات کو مستقل کردیا۔
ریگولر ہونے والے میں مین ہیڈ آفس ، زونل دفاتر بنوں، ہری پور، ورکنگ فوکس گرائمر سکینڈری سکولز، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ، کمیونٹی سنٹرز اور لیبر کالونیوں میں کام کرنے والے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین شامل ہیں۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری سکروٹنی کمیٹی اور صوبائی بورڈ کے 105 ویں اجلاس میں دی گئی تھی