وزیراعلی سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا ردعمل

وزیراعلی سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا ردعمل

شاہدجان

 اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیر اعلیٰ سہیل افریدی کی وزیر اعظم سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہ کر کے وزیر اعلیٰ نے ایک اچھے بچے کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا مسائل کے حل کے لیے یہی فورم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے پاس جا کر بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے اڈیالہ اور سٹریٹ موومنٹ کی بات نہ کر کے ایک اچھے بچے کا کردار ادا کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسی طرح اگر وزیر اعلیٰ اچھے بچے بن جائیں تو مسائل حل ہوں گے۔

ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ کبھی ایک ڈسٹرکٹ، کبھی دوسرے ڈسٹرکٹ، کبھی ایک چوک اور کبھی دوسرے چوک میں چار کے ٹولے اور ایک گاڑی کے اوپر چڑھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پبلک میں مینڈیٹ کے لیے جاتے ہیں، ابھی آپ کے پاس مینڈیٹ ہے تو پبلک میں جانے کی کیا ضرورت ہے، مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔

ڈاکٹر عباد نے کہا کہ موبلائز کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ڈیلیوری کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top