لوئر دیر کے علاقے منڈہ ٹاکورہ میں ایک تیز رفتار ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا ردعمل
حکام کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کے لیے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔





