ایمریٹس نے کن ممالک کے لیے پروازیں معطل کیں؟ نام سامنے آ گئے

دبئی: دبئی کی معروف ایئرلائن ایمریٹس نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا کوئی پختہ منصوبہ موجود نہیں ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان نے پیر کو خلیج ٹائمز کو بتایا کہ اسرائیلی دارالحکومت کے لیے سروسز معطل رہیں گی اور فوری طور پر آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی کوئی تیاری نہیں کی جا رہی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ دبئی کی فلیگ شپ کیریئر تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایمریٹس نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ فوجی تنازعات کی وجہ سے تل ابیب کی پروازیں معطل ہیں اور انہیں فوری طور پر بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

ایمریٹس کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ایئرلائن نے تقریباً دو سال قبل اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مذاکرات ناکام ہوئے تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

اس دوران دیگر ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ اور تل ابیب کے لیے معطل پروازیں بحال کرنے کے اقدامات کیے ہیں، لیکن ایمریٹس نے خبروں کی تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کی حفاظت اور سفری سلامتی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایمریٹس اپنی پروازوں کے شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے پہلے تمام متعلقہ عوامل پر غور کرتی ہے۔

Scroll to Top