خیبرپختونخوا میں عام تعطیل کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 5 فروری کو صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور مختلف عوامی مقامات پر یکجہتی کے اظہار کے لیے ترتیب دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز اور تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2026 کو پاکستان کے تمام صوبوں میں یہ تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے۔

اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کرتا ہے بلکہ عوام میں یکجہتی اور قومی شعور کو بھی فروغ دیتا ہے۔

Scroll to Top