قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی سخت تردید کی ہے۔
اپنے بیان میں فخر زمان نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتے اور جلد مکمل طور پر فٹ ہو کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔
فخر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جب انہیں درد محسوس ہوا تو انہیں لگا کہ وہ چمپئینز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، لیکن اگر وہ اس میچ میں اوپننگ کرتے تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جائیں گے اور کرکٹ کے میدان میں دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔