۔27فروری 2019، پاکستانی تاریخ کا ایک یادگار دن تھا جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔
اس دن نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو تہس نہس کر دیا۔
اس دن 6 سال قبل بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد ایک جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا، جس میں اس نے پاکستانی علاقے میں فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کی بات کی تھی، لیکن پاکستان نے فوراً جواب دیتے ہوئے بھارت کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا اور عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر ان کے دعوے کو بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کا نغمہ ‘دشمناسُن’ جاری
پاکستان نے 27 فروری کو اپنے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے دعووں کو خاک میں ملا دیا، اور بھارت کو اس کی سرحد پار کرنے کی غلطی کا شدید ردعمل دیا۔ پاکستانی فضائیہ نے ایک بھارتی میراج طیارہ مار گرایا، جس کے پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔
بھارتی دعوے کے مطابق پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا گیا تھا، لیکن امریکی حکام اور غیر جانبدار بھارتی صحافیوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے اس دن کو ایک سرپرائز ڈے کے طور پر یاد کیا، جو نہ صرف بھارتی فضائیہ کی فضائی برتری کے دعووں کو ناکام بناتا ہے، بلکہ پاکستانی قوم کے لیے فخر کا دن بن چکا ہے۔