ٹی 20 ورلڈکپ:پاکستان کا وارم اپ میچ منسوخ

سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کے لیے گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

آج صبح ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں گراؤنڈ کے کئی حصوں میں پانی جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے کھیل کا آغاز ممکن نہیں رہا اور میچ آفیشلی منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈکپ میں کھیلے گی۔

Scroll to Top