پی ٹی آئی کا 8فروری کا احتجاج،خیبرپختونخوا کے تاجروں کا دکانیں نہ بند کرنے کا اعلان

پشاور کے تاجروں نے واضح کیا ہے کہ وہ صوبے میں 8 فروری کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی ریلی کے موقع پر دکانیں بند نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی قیادت نے ملک بھر میں 8 فروری کو احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ حکومت پر مبینہ دھاندلی اور پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھیننے کے الزامات کے خلاف آواز بلند کیاجا سکے۔

پی ٹی آئی اور تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے تاجروں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ریلی کی حمایت میں دکانیں بند کر کے شرکت کریں تاہم پشاور شہر اور مضافات کے تاجروں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے کاروبار بند نہیں کریں گے۔

آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ ان کے کاروبار پہلے ہی مشکل حالات میں ہیں اور پی ٹی آئی کے احتجاج اور ہڑتالوں کی وجہ سے وہ مزید معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے احتجاجی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور اس کی حمایت نہیں کرتے۔ تاجروں کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا اور ہماری روزانہ کی کاروباری مشکلات ان کی ناقص حکمرانی اور لاپرواہی کی وجہ سے بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ان کے خلاف انتظامی اقدامات کیے تو وہ مجبوراً دکانیں بند کریں گے مگر آئندہ دنوں میں وہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف سخت حکمت عملی اختیار کریں گے۔

Scroll to Top