پشاور، 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں نادرا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سمیت دیگر کی جائے وقوعہ پر موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
نادرا کی جانب سے اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے جس میں سائنسی اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی موجودگی ثابت کی گئی ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی اس نئی رپورٹ میں نہ صرف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بلکہ سابق صوبائی وزراء کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم کے نام بھی شامل ہیں جن کی ریڈیو پاکستان پر حملے کے وقت وہاں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس سے قبل پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری بھی اپنی رپورٹ میں 9 مئی کے حملے میں ان شخصیات کے ملوث ہونے کی تصدیق کر چکی ہے جس کے بعد اب نادرا کی رپورٹ نے کیس کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔





