سعودی سپریم کورٹ کی رمضان کے چاند کی شہادت جمع کرانے کی اپیل

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں وہ اپنی شہادت قریبی عدالت میں جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھ کر اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے اور یہ شہادتیں رویت کمیٹی کے علاوہ عدالت میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت کی طرف سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں رمضان کا چاند ایک ہی دن دیکھنے کی کوشش، ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کی خوشخبری

 اس موقع پر سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 فروری کو رمضان کا چاند نظر آ سکتا ہے اور یکم رمضان کی تاریخ مارچ کے پہلے دن ہو گی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ 30 سال بعد ایک نادر موقع ہوگا جب اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوگا۔

Scroll to Top