صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو ’’اچھا بچہ‘‘ قرار دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خود بھی ایک اچھے بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا تھا تو ان کی پوری جماعت ایک ہی کال پر ق لیگ میں شامل ہو گئی تھی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا وفاق یا سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیںبلکہ ہماری جدوجہد صوبے میں امن کے قیام اور عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی لڑائی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ صوبے کے مفاد میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد : ہنی ٹریپ کابین الصوبائی گینگ بے نقاب، مغوی بازیاب
ڈاکٹر امجد نے مزید کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا صوبے کے مسائل حل کرنا نہیں بلکہ کسی بھی صورت اقتدار حاصل کرنا ہےجبکہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔





