کراچی کی ایک اہم شاہراہ پر نصب ایس ایم ڈی اسکرینز پر ڈیجیٹل دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، جس کے دوران چند منٹ کے لیے ان پر غیر اخلاقی مواد دکھایا گیا۔
حکام کو اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکرینز بند کر دی گئیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیجیٹل دنیا میں بڑھتے ہوئے خطرات کی ایک مثال ہے اور اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ نہ صرف زمینی بلکہ ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت بھی لازمی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کے لیے بیرونی ڈیجیٹل ٹریفک پر مؤثر کنٹرول اور نگرانی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حملوں سے بچا جا سکے۔





