پی ٹی آئی کے شٹر ڈاؤن ہڑتال پر شیر افضل مروت کا کھلا ردعمل

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی علیمہ خان کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے اور ان کے ہر بیان متنازعہ ثابت ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علیمہ خان کو جیل کے باہر بیان دینے سے روک رکھا ہے، مگر وہ بار بار اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتی ہیں جس سے پارٹی کے بیانیے میں خلل پڑتا ہے اور ہر بیان تنازعہ کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف پارلیمنٹ میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔

شیر افضل مروت نے یہ بھی واضح کیا کہ پارٹی نے 8 فروری کو صوبے بند کرنے کی کال نہیں دی، کیونکہ صوبہ بند کرنا ایک بٹن دبانے جتنا آسان نہیں ہے۔

اس کے بجائے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی گئی تھی، لیکن عملی اقدامات اٹھائے نہیں گئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے لیے نہ تاجروں سے رابطہ کیا گیا اور نہ ہی ٹرانسپورٹرز سے کوئی بات ہوئی، جس کی وجہ سے عوام میں غیر ضروری الجھن پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی :معروف شہراہ پر لگی ایس ایم ڈی سکرینز پر دہشت گرد حملہ،غیر اخلاقی مواد چلادی

انہوں نے پارٹی قیادت پر طنزیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات بیانات ایسی رعونت کے ساتھ دیے جاتے ہیں جیسے پارٹی عہدیدار نوکر ہوں، اور اگلا حکم شاید یہ ہو کہ سانس لینا بھی بند کر دیا جائے۔

انہوں نے عوامی سوال بھی اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا کیا قصور ہے کہ صرف اسی صوبے کو بند کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

رکن اسمبلی کے مطابق پارٹی کو تقویت دینے والی واحد چیز عمران خان کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک ہے جو پورے ملک کے عوام اور کارکنان کی شرکت سے ہی مؤثر ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top