ممبئی :بالی وڈ اسٹار اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنے شوہر ابھیشک بچن کی 50 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔
ایشوریا رائے نے اپنی پوسٹ میں ابھیشک کی بچپن کی تصویر کے ساتھ لکھا پیارے بےبی-پاپا کو 50 سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں۔
پوسٹ میں متعدد پیار بھرے ایموجیز بھی شامل تھے، جن سے ان کے جذبات کا خوب اظہار ہوا۔
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، اور مداحوں نے جوڑے کی محبت کو سراہا۔ صارفین نے کہا کہ جوڑا پرفیکٹ ہے، ان کے درمیان حقیقی پیار چھلک رہا ہے۔
کچھ مداحوں نے نوٹ کیا کہ ابھیشک کی تصویر ادھوری ہے اور لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں؟، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید ایشوریا نے غلطی سے تصویر ادھوری پوسٹ کی ہے۔
مداحوں نے سابق مس ورلڈ کو بھی ان کے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام دینے پر داد دی اور دونوں کے درمیان مضبوط رشتے کے ثبوت کے طور پر پوسٹ کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں : پتنگ کی ڈور نے بسنت کی خوشیاں چھین لیں، 6 زخمی
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بالی وڈ میں ایشوریا اور ابھیشک کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
یہ محبت بھرا پیغام ان افواہوں کو کمزور کرنے اور جوڑے کے مضبوط تعلق کو ظاہر کرنے کا طریقہ ہو سکتا ہے۔
یہ پوسٹ نہ صرف مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بحث کا موضوع بن گئی کہ آیا بالی وڈ کے مشہور جوڑے اپنی ذاتی زندگی میں بھی اتنی خوبصورتی کے ساتھ جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔





