وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے واضح کیا ہے کہ کنوارے مرد و خواتین کو رہائش دینے سے انکار غیر قانونی اور آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کرایہ داری معاہدہ بیچلرز کو رہائش دینے سے نہیں روک سکتا اور اس نوعیت کی پابندیاں امتیازی اور ابتدا ہی سے کالعدم ہیں۔
کنوارا ہونا کسی کو رہائش سے محروم کرنے کی وجہ نہیں بن سکتا کیونکہ یہ مساوات اور رہائشی آزادی کے بنیادی آئینی حقوق کے منافی ہے۔
اس فیصلہ کو وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ریگولیٹرز اور متعلقہ فریقین کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس پر عدالت کا فیصلہ،300 ارب روپے کی آمدن متوقع
درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیچلر ہونے کی بنیاد پر انہیں نشانہ بنایا گیا اور رہائش دینے سے انکار کیا گیا۔





