سام سنگ نے مقبول موبائل فون سیریز کی اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کر دیا

دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیرِ استعمال ایک معروف اسمارٹ فون سیریز کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ نے 2021 میں متعارف کرائی گئی گلیکسی ایس 21 سیریز کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے وعدے کے مطابق چار سال تک اینڈرائیڈ اپ گریڈز اور پانچ سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کیں، جس کی مدت اب مکمل ہو چکی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ نے اپنا آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹ پیج اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی ایس 21 الٹرا کو اپ ڈیٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

اپ ڈیٹس کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ اب ان فونز کو نئے سافٹ ویئر فیچرز یا بہتریاں دستیاب نہیں ہوں گی۔ سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ملنے کی صورت میں یہ ڈیوائسز سائبر حملوں، ہیکنگ اور جعلسازی کے لیے زیادہ حساس ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورہائیکورٹ کا سینئرپولیس افسران کی تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ

ماہرین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹس نہ ملنے کی وجہ سے بعض ایپس بھی ان فونز کو سپورٹ کرنا بند کر سکتی ہیں، جس سے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top