مریم نواز کا بسنت کی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ خوش آئند، پی ٹی آئی بھی 8 فروری کا احتجاج موخر کر کے یکجہتی کا پیغام دے سکتی ہے: فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر کے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غم زدہ اور سوگوار ماحول کو مدِنظر رکھتے ہوئے بسنت کی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اسی طرح اب پی ٹی آئی کے لیے بھی یہ ایک اہم امتحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر 8 فروری کے احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کرے تاکہ عوام کے دل جیتنے کا یہ موقع ضائع نہ ہو۔

Scroll to Top