سوات: تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر بیوہ خاتون قتل

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سویگلئی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک بیوہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر بخت زرین ایک ماہ قبل رحیم آباد میں قتل ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن کبل کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مسماۃ (ج) کی لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

مقامی افراد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: انسانی اعضاء کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

Scroll to Top