ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

جلال محسود

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

واقعے میں ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد:یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ،طالب علم جان کی بازی ہار گیا

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی کر کے تلاشی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Scroll to Top