ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹر پر جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان کرکٹر محمد نبی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق، بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے دوران محمد نبی نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر ان پرمیچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ مقرر کیا گیا۔

محمد نبی کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جو کہ انٹرنیشنل میچ میں امپائر کی ہدایات کی نافرمانی سے متعلق ہے۔

ساتھ ہی، ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ ان کی پچھلے 24 ماہ میں پہلی خلاف ورزی ہے۔

یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز میں پیش آیا، جب محمد نبی نے بولر لونگی نگیڈی کے کلائی بینڈ کے معاملے پر امپائرز کے ساتھ طویل بحث کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نبی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفریز کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی جس کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

واضح رہے کہ اسی دن احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں افغانستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Scroll to Top