عمانی کرکٹر نے محمد رضوان کا ٹی20 ورلڈکپ کا ریکارڈ برابر کردیا

43 سالہ عمانی کرکٹر محمد ندیم نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے سست ففٹی کے ریکارڈ کے برابر کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جمعرات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 120 رنز تک محدود رہی، اور یوں میچ 105 رنز سے سری لنکا کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹر پر جرمانہ عائد

اگرچہ عمان میچ ہار گیا لیکن ہدف کے تعاقب کے دوران محمد ندیم نے نصف سنچری اسکور کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے سست ففٹی کے ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے۔

محمد ندیم 52 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Scroll to Top