محمد اعجاز آفریدی
پشاور:حکومت خیبر پختونخوا نے غیر قانونی کان کنی نہ روکنے پر 2 اسسٹنٹ کمشنرز کو معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔دونوں افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی کان کنی کی سرگرمیاں روکنے میں ناکام ہوئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں رواں سال کتنی مساجد اور دینی مدارس شمسی توانائی پر منتقل ہوں گی؟ تفصیلات جاری
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مطابق خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ انیس الرحمن کو غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں روکنے میں ناکامی پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتھری کوہاٹ انعم محمودکو بھی اپنے علاقے میں غیر قانونی کان کنی کی روک تھام میں ناکامی پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں





