فضل نبی
نوشہرہ میں ایس ڈی پی اوز اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی اختر نصیر خان کو سرکل رسالپور سے تبدیل کر کے سرکل اکوڑہ خٹک کا ایس ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی جواد خان کو سرکل اکوڑہ خٹک سے رسالپور سرکل کا ایس ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایس آئی امجد علی عنایت کو ایس ایچ او نوشہرہ کلاں سے تبدیل کر کے تھانہ اکوڑہ خٹک کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ کاشف خان کو تھانہ اکوڑہ خٹک سے تھانہ نوشہرہ کینٹ تعینات کیا گیا، جبکہ سید عادل شاہ کو نوشہرہ کینٹ سے تھانہ جلوزئی کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔ محمد طیب خان کو قائم مقام ایس ایچ او جلوزئی سے تبدیل کر کے قائم مقام ایس ایچ او رسالپور تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے تحت ایس ایچ او رسالپور کو تھانہ مصری بانڈہ، سید نبی شاہ کو اکوڑہ خٹک سے چوکی پیرسباق، ایس آئی نیک سر علی کو نظامپور سے ایڈیشنل ایس ایچ او آضاخیل، جبکہ فخر عالم کو بارہ بانڈہ سے چوکی جہانگیرہ تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔





