شاہد جان
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 16 فروری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا اجلاس اب 16 مارچ دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس اب نئی تاریخ پر منعقد ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اجلاس 13 فروری کو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسے بعد ازاں 16 فروری تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پابندیوں کے بغیر معاہدہ نہیں، ایران نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا
اب ایک بار پھر اجلاس کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبائی سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
اسمبلی اجلاس کی بار بار ملتوی ہونے والی تاریخوں پر اپوزیشن کی جانب سے تحفظات سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس نئے شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو منعقد ہوگا۔





