چین نے برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہو گی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔
یہ پیشرفت برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کے حالیہ دورہ بیجنگ کے بعد سامنے آئی ہے ، دونوں رہنماؤں نے چینی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
چینی حکام کے مطابق برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا مقصد عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہائش اور کام کے نئے مواقع: یو اے ای نے نئی کیٹیگریز ویزا شروع کردیں
جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے 2026 میں اپنے امیگریشن قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور متعدد نئی ویزا کیٹیگریز متعارف کروائیں ہیں۔
گولڈن ویزا پروگرام کو توسیع دیتے ہوئے اب اس میں AI اسپیشلسٹ ویزا، انٹرٹینمنٹ ویزا اور دیگر پروفیشنل ویزا شامل کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس قدم کا مقصد ملک میں ہنر مند افراد، سرمایہ کاری اور جدید صنعتوں کو راغب کرنا ہے۔
نئے AI اسپیشلسٹ ویزا کا مقصد وہ پیشہ ور افراد ہیں جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیںجبکہ انٹرٹینمنٹ ویزا فنکاروں، تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد اور ثقافتی انڈسٹری کے کارکنوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح دیگر شعبوں کے ماہرین، ہنر مند کارکنان اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کے لیے بھی ویزا سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔





