بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

بنگلادیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے ڈھاکا میں منعقدہ تقریب میں باقاعدہ حلف اٹھا کر اپنے عہدوں کا آغاز کر دیا۔ تقریب میں بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے اراکین سے حلف لیا۔

بنگلادیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق، حلف برداری کے بعد کچھ دیر میں بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی اپنے نئے قائد کا انتخاب کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کابینہ سے حلف لیں گے، جس کے بعد نیا پارلیمانی سیشن شروع ہو جائے گا۔

یہ حلف برداری ملک کی سیاسی سرگرمیوں میں ایک اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کی بنیاد فراہم کرے گی۔

Scroll to Top