سال 2026ء کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، جسے “رنگ آف فائر” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، یہ گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، بلکہ افریقا اور جنوبی امریکہ کے چند حصوں میں ہی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا، جبکہ “رنگ آف فائر” صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا، عروج شام 5 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، اور اختتام شام 7 بج کر 28 منٹ پر متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، رواں سال مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوں گے، جو فلکیاتی شائقین کے لیے دلچسپ مواقع فراہم کریں گے۔





