عمران خان اسٹیڈیم پشاورمیں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کرائیں گے، وزیراعلی سہیل آفریدی

عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان، عید کے بعد کیا ہوگا؟ سہیل آفریدی کا اہم بیان سامنے آ گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے خصوصی فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری سونپی گئی ہے اور وہ فورس کے قیام اور رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ فورس پُرامن جدوجہد کرے گی اور فورس کے ممبران عید کے فوراً بعد پشاور میں حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فورس کا چین آف کمانڈ بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے ہوگا اور جس کو بھی ذمہ داری دی جائے گی، وہ فورس کی کمانڈ سنبھالے گا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ’’پہلے تیاری کی جائے گی، پھر لڑائی کی جائے گی۔ یہ لڑائی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے تحفظ کے لیے ہوگی۔‘‘

وزیرِ اعلیٰ نے عدالت اور انتظامی نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

یہ اعلان سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچا گیا ہے اور اس سے ملکی سیاسی منظرنامے میں نئی کشیدگی پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top