بانی کی صحت کیلئے اہم مرحلہ طے! اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

بانی کی صحت کیلئے اہم مرحلہ طے! اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں۔ ممبران اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے تحفظ کے لیے احتجاج کیا، اور صحت کے معاملے کو عدالت میں لے کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے

راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو کچھ دیر کے لیے جیل خانہ بنایا گیا تھا، اور جب ہم باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے تو راستے بند کر دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ احتجاج کے دوران ہمیں متعدد بندشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب بانی کی آنکھوں کے حوالے سے خبریں آئیں، تو محمود اچکزئی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی، اور اسی لیے احتجاج کیا گیا تاکہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جا سکے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے عوام سے اپیل کی کہ بہنوں کے جذبات کا احترام کیا جائے اور انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کی آنکھوں کی بہتری کے لیے امید ہے کہ انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے گا۔

Scroll to Top