پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی چیئرمین عبدالخبیر ازاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
پورےپاکستان سے 19 رکنی مرکزی اور6ممبران زونل کمیٹی کےممبران اجلس میں شریک ہیں۔
ممبر کمیٹی مفتی عتیق اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر انے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم چاند سے متعلق شہادتوں کیلئے انتظار کرینگے۔
دوسری جانب ڈی جی اوقاف کے مطابق لاہور میں رویت حلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ کمیٹی کو لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔