پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ150 بچوں سمیت 700 افراد مستفید

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ150 بچوں سمیت 700 افراد مستفید

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری جدید ایکسرے اور لیب سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔ کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا اور تقریباً 150 بچوں سمیت 700 سے زائد افراد کو مفت چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا قیام ایک نعمت ہے، جس سے طبی سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہوئی ہے۔

یہ اقدام پاک فوج کی معاشرتی فلاح و بہبود کی خدمات کا حصہ ہے اور دوردراز علاقوں میں عوام کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Scroll to Top