ٹی 20 ورلڈ کپ! ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ! ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے جبکہ روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ اٹلی کی طرف سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور 12 ٹیموں کا گروپ مرحلہ ختم ہو گیا۔ پاکستانی ٹیم سپر 8 میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی، جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے تھے۔

یہ میچ نہ صرف سپر 8 کے لیے اہم ہے بلکہ شائقین کرکٹ کو شائے ہوپ اور ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز بیٹنگ دیکھنے کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

Scroll to Top