پہلے مرحلے میں 31 ہزار خاندان منتقل، تیراہ میدان سے نقل مکانی کا دوسرا مرحلہ شروع

پہلے مرحلے میں 31 ہزار خاندان منتقل، تیراہ میدان سے نقل مکانی کا دوسرا مرحلہ شروع

وادی تیراہ کے علاقے میدان سے متاثرہ خاندانوں کی محفوظ نقل مکانی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پہلے مرحلے کی تکمیل اور دوسرے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں نے میدان سے نقل مکانی کی، اور اس دوران متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ انہیں گاڑی کے کرائے کی مد میں ادائیگیاں بھی کی گئی تاکہ محفوظ اور منظم نقل مکانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ 12 فروری سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی اسکروٹنی اور دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کیا گیا، جو 16 فروری تک جاری رہا۔ اس عمل کا مقصد امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم، ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تیراہ میدان سے نقل مکانی کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 1,978 خاندانوں کو موبائل سم کے ذریعے فی خاندان 2.5 لاکھ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی متاثرین کو بھی مرحلہ وار مدادی رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیدان سے نقل مکانی کا سلسلہ 10 جنوری سے شروع ہو کر 11 فروری تک جاری رہا۔ دوسرے مرحلے میں خصوصی توجہ مالی امداد کی بروقت ادائیگی اور مستحق خاندانوں کی مکمل تصدیق پر مرکوز ہے، تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور شفاف امداد فراہم کی جا سکے۔

یہ مرحلہ متاثرہ خاندانوں کے لیے نئی امید کی کرن ہے اور تیراہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تمام اقدامات محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل ہوں۔

Scroll to Top