الف خان شیر پاؤ
چارسدہ میں دو خواتین اساتذہ کے قتل کے مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
نعیم جان کے بیان کے مطابق ان کی بہن مسماۃ سدرات اور ان کی ساتھی ٹیچر ندا شمشیر کو 11 دسمبر 2025 کی صبح دارالعلوم اسلامیہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مسماۃ سدرات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ندا شمشیر شدید زخمی ہو کر پہلے DHQ ہسپتال چارسدہ منتقل کی گئیں اور بعد ازاں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دم توڑ گئیں۔
پولیس تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کہ واردات میں ملزمان عثمان علی اور زوہیب ملوث ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر مسماۃ صوبیہ کے کہنے پر منصوبہ بندی کی۔
بتایا گیا ہے کہ ندا شمشیر محمد اعظم کی دوسری بیوی تھیں جبکہ صوبیہ پہلی بیوی تھی اور گھریلو تنازع قتل کی وجہ بنی۔
مقدمہ طاہر خان کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ بیان کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس مزید کارروائی اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔





