چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ اتوار 2مارچ کوہوگا

پشاور: رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز اتوار سے ہوگا۔

پشاور میں منعقد ہونے والا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ کمیٹی کو چاند نظر آنے کی کوئی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

مولانا آزاد نے کہا کہ کمیٹی کی کوشش رہی کہ رمضان المبارک کے چاند کے مسلے پر قوم میں اتحاد قائم کیا جاسکے اور یہی وجہ تھی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مل کر آگے بڑھیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے آج شام پشاور میں اجلاس طلب کیا تھا جبکہ کمیٹی کے زونل باڈیز کا اجلاس اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی اور لاہور میں بھی ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا کوالالمپور میں اتوار 2 مارچ کو پہلاروزہ ہوگا۔

برونائی میں رمضان کا چاند  نظر نہیں آیا۔ پہلاروزہ اتوار 2 مارچ کو ہو گا۔

مفتی اعظم آسٹریلیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اتوار 2 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا. قومی کمیشن برائے مسلم فلپائن نے کہا کہ ہلال کا چاند نظر نہیں آیا، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کے روزے 2 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔

بھارت کی مرکزی چاند کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہو گا.

Scroll to Top