احمدخان نیازی نےوزیراعلی سہیل آفریدی کو نشانے پر رکھ لیا

تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نیازی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مجھ پر خیبر پختونخوا میں چار مرتبہ پولیس اور سول لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور میرا مسلسل پیچھا کیا جاتا رہا۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے میں نے بروقت وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو آگاہ کرنے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا مگر افسوس کہ مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

احمد خان نیازی نے کہاکہ اب 18 فروری کو موٹروے پر میری تلاش میں میرے ساتھی کارکنان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جو نہایت سنگین واقعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں بطور وزیر اعلیٰ آپ پر لازم ہے کہ فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات اور عملی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اگر اس مرتبہ بھی حسبِ سابق کوئی اقدام نہیں کیا جاتا تو اس کی وضاحت کی جائے تاکہ میں آئینی اور قانونی طور پر اپنے حقوق استعمال کرتے ہوئے ذمہ داران کی نشاندہی اور تعین کر سکوں۔

Scroll to Top