نادرا کا متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کے عملے کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کرے گی، جہاں اوورسیز پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات کے اجرا، تجدید، ترمیم اور دیگر متعلقہ سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ویزوں کے حوالے سےبڑی خوشخبری سنادی

موبائل رجسٹریشن سروس 22 فروری 2026 بروز اتوار کو شارجہ میں واقع پاکستان سوشل سینٹر،  المناح پارک کے قریب، مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوگی۔

اس دوران نائیکوپ کی پہلی مرتبہ اجرا، تجدید، ترمیم، منسوخی اور ری پرنٹ سمیت فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top