افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا، پکتیا، خوست اور ننگرہار میں مبینہ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارروائی میں 8 مختلف ٹھکانوں کو ہٹ کیا گیا اور مقامی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 سے زائد شرپسند ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق نشانے کو زمین بوس کیا گیا جبکہ ایک اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنگی طیاروں نے سرحدی علاقوں میں موجود مخصوص پناہ گاہوں پر بمباری کی ، افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف ایسے مقامات تھے جہاں شدت پسند عناصر کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔





