بونیر: سالارزئی نانسیرمیں افسوسناک حادثہ

بونیر کے علاقے سالارزئی نانسیر میں واقع ماربل کی ایک کان میں مٹی کا تودہ گرنے کےحادثے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نانسیر کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کان کنی کے دوران اچانک سلائیڈنگ شروع ہوئی جس کی زد میں آکر دو افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ میں ایک مزدور جاں بحق ہوگئے جس کی شناخت لعل محمد ولد حاضر رحمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں اور زخمی شخص کو فوری طور پر بی ایچ یو نانسیر منتقل کیا گیاتاہم وہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر ریفر کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top