خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خبر، حکومت کا اہم فیصلہ

خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں کے اساتذہ کے لیے بڑی خبر، حکومت کا اہم فیصلہ

خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبے بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحریری کنٹریکٹ جاری کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کے پی پی ایس آر اے کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق اب کسی بھی استاد کی تقرری سے قبل اس کے ساتھ باقاعدہ تحریری معاہدہ کرنا ضروری ہوگا۔

اس کنٹریکٹ میں استاد کی تنخواہ، اوقاتِ کار اور ذمہ داریوں کا واضح ذکر کیا جائے گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کے اندر چھٹیوں، مدتِ ملازمت اور برطرفی کی شرائط کو بھی تحریری طور پر شامل کرنا ہوگا، جس کی ایک کاپی استاد کو دی جائے گی جبکہ دوسری اسکول کے ریکارڈ میں محفوظ رہے گی۔

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف پی ایس آر اے ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top