خیبر پختوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 4خوارج جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےبھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج مارے گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے فتنہ الہندستان کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےآپریشن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔





