محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےاسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیاگیا ہے،مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر اور سوات میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور اور شیخوپورہ میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور اور ہنزہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اورلینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔ کوئٹہ،زیارت، چمن، پشین، قلعہ
عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کی توقع ہے جبکہ قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان اور سبی میں بارش کے ساتھ ساتھ برف باری کابھی امکان ہے، خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔